ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شمالی کینرا پولیس نے ضبط شدہ 25 لاکھ روپے مالیت کی منشیات کو ٹھکانے لگا دیا

شمالی کینرا پولیس نے ضبط شدہ 25 لاکھ روپے مالیت کی منشیات کو ٹھکانے لگا دیا

Sat, 26 Jun 2021 21:11:54    S.O. News Service

کاروار 26/ جون (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کی پولیس نے مختلف پولیس تھانوں کے حدود میں ضبط کی گئی منشیات سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ٹھکانے لگانے کی کارروائی انجام دی۔

    ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق ضلع میں درج کیے گئے 79 معاملات میں ضبط شدہ منشیات ٹھکانے لگانے کا فیصلہ کرنے کے لئے مخصوص کمیٹی کے سامنے پیش کیا۔ اس کے بعد انکولہ کے بوگری بیل میں واقع کچرا ٹھکانے لگانے کے مرکز میں ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ، متعلقہ کمیٹی اراکین اور پنچ کی موجودگی میں اسے ٹھکانے لگایا گیا۔

    آج 26 جون 2021 کو ٹھکانے لگائی گئی نشہ آور اشیاء میں تقریباً 89 کلو گرام گانجہ، 500 گرام چرس اور 431 گانجہ کے پودے شامل تھے جس کی مالیت کا تخمینہ تقریباً25 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔
 


Share: